موبائل فون کا ڈیٹا چوری ہونے سے بچانے کا طریقہ

10:09 AM, 25 May, 2021

لاہور: ہم میں سے اکثر لوگ سمارٹ فونز کو فروخت کرنے سے قبل انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس سے ہماری ذاتی معلومات دوسرے شخص تک پہنچ جاتی ہے۔ تاہم اگر ہم تھوڑا سی سمجھداری سے کام لیں تو اس سے بچا جا سکتا ہے۔

اس کیلئے سب سے پہلے ضروری ہے کہ ہم اپنے فون کو فیکٹری ری سیٹ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے ہمارا سمارٹ فون دوبارہ ڈیفالٹ حالت میں سیٹ ہو جاتا ہے۔

بعد ازاں اپنے سمارٹ فون کا تمام ڈیٹا میموری کارڈ اور سم میں کاپی کرنے کے بعد تسلی کرلیں اور تمام کارڈز کو باہر نکال کر اپنے پاس محفوظ کر لیں۔ اس سے آپ کا ڈیٹا محفوظ رہے گا اور کسی غلط ہاتھ میں نہیں جائے گا۔

ٹیکنالوجی ماہرین اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ اپنا سمارٹ فون تبدیل کرنے سے قبل صارفین اپنا بیک اپ ضرور بنائیں تاکہ ان کا ڈیٹا، فائلز اور تصویریں محفوظ رہ سکیں۔

اس حوالے سے آئی فون صارفین کے لیے آئی کلوڈ کی سہولت موجود ہے جبکہ اینڈرائڈ صارفین گوگل کے ذریعے بیک اپ بنا سکتے ہیں۔

بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ صرف لاگ آؤٹ کرنا ہی ٹھیک اقدام ہے لیکن صارفین کو چاہیے کہ وہ اضافی تسلی اور تحفظ کیلئے اپنے تمام پاس ورڈز کو تبدیل کر دیں جو ان کے سمارٹ فون کو محفوظ رکھے گا۔

ان میں سے سب سے اہم اور ضروری چیز یہ ہے کہ اگر ہم اپنا موبائل فون فروخت کرنا چاہتے ہیں تو اپنے بینک کارڈز کی تفصیلات، آن لائن شاپنگ سائٹس، اے ٹی ایم کارڈز اور بینک اکاؤنٹس کے ڈیٹا کو لازمی طور پر لاگ آؤٹ کریں تاکہ دوسروں کو آپ کی شناخت معلوم نہ ہو سکے۔

مزیدخبریں