کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سطانز سے وابستہ کھلاڑی شاہد آفریدی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے انھیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ ابوظہبی میں ہونے والے بقیہ میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
شاہد آفریدی کراچی میں پی ایس ایل کے بقیہ میچوں کی ٹریننگ کر رہے کہ اس دوران ان کی کمر میں تکلیف شروع ہو گئی۔ انہوں نے فوری طور پر اپنے معالج سے رابطہ کیا جنہوں نے سی ٹی سکین کے بعد انھیں آرام کا مشورہ دیا۔
دوسری جانب ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی کی عدم موجودگی کی وجہ سے آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
معالجین نے شاہد آفریدی کی کمر کا جائزہ لینے کے بعد انھیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اس میں بہتری کیلئے کچھ ہفتے تک مکمل آرام کریں۔
While training for the remainder of @thePSLt20, I felt lower back pain & had to consult a doctor. Unfortunately I have been advised to rest and can no longer accompany my team @MultanSultans. I am heartbroken ???? as I was practicing and training really hard. pic.twitter.com/OjaHD1w9cg
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 24, 2021
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں شاہد خان آفریدی نے بتایا ہے کہ میری تمام نیک خواہشات اپنی ٹیم ملتان سلطانز کیساتھ ہیں، میں ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکوں گا، اس صورتحال پر میں دل گرفتہ ہوں۔
شاہد آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ دوران ٹریننگ انھیں کمر کے نچلے حصے میں بہت درد شروع ہوئی تو انہوں نے ڈاکٹروں سے چیک اپ کروایا۔ جنہوں نے انھیں ٹھیک ہونے تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
لیجنڈ کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچوں کیلئے بھرپور محنت کر رہے تھے لیکن انھیں اچانک اس تکلیف نے آ لیا۔ انھیں افسوس ہے کہ وہ ملتان سلطانز کے بقیہ میچز جو ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے، اس میں ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔