کین سائنو ویکسین نے سخت ترین کوالٹی ٹیسٹ پاس کر لیے، ڈاکٹر فیصل سلطان

کین سائنو ویکسین نے سخت ترین کوالٹی ٹیسٹ پاس کر لیے، ڈاکٹر فیصل سلطان
کیپشن: کین سائنو ویکسین نے سخت ترین کوالٹی ٹیسٹ پاس کر لیے، ڈاکٹر فیصل سلطان
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کین سینو ویکسین کی تیاری پر این آئی ایچ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کین سائنو ویکسین کی فارمولیشن اورپیکنگ پر  قومی ادارہ صحت کی ٹیم کومبارکباد دی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فیصل سلطان کا کہنا تھاکہ فارمولیشن اورپیک کی گئی ویکسین نے سخت ترین کوالٹی ٹیسٹ پاس کرلیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ویکسین سپلائی لائن کیلئے اہم پیشرفت ہے اور پاکستان میں ویکسین کی فارمولیشن اورپیکنگ کین سائنو بائیو چائنا کے تعاون سے ممکن ہوئی۔ پاکستان میں تیار چینی ویکسین سائنو ویک کو پاک ویک کا نام دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں کورونا کیسز شرح4.96 فیصد رہی۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 308 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ3ہزار612 ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 62 ہزار620ہے اور 8 لاکھ 17 ہزار 681 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 768 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 909، خیبر پختونخوا 3 ہزار 924، اسلام آباد 745، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 528 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار312،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 29 ہزار 413، پنجاب 3 لاکھ 33 ہزار 971، سندھ 3 لاکھ 8ہزار118، بلوچستان 24 ہزار517، آزاد کشمیر 18 ہزار739 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 482 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔