راولپنڈی : اسلام آباد ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے مصنوعی سیبوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے مصنوعی سیبوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے ، سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ ہمیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ آج منشیات کی سمگلنگ کا امکان ہے۔
ہم نے مسافروں کی نگرانی کو یقینی بنایا اور اس دوران کامیابی ملی جب ایک مسافر سے مصنوعی سیبوں میں چھپائی گئی کروڑوں روپے کی منشیات قبضے میں لے لی گئی ۔
سیکیورٹی فورسز نے کوہاٹ کے رہائشی وسیم گل سے مصنوعی سیب برآمد کیے جن کے اندر منشیات چھپائی گئی تھی ۔اہلکار نے بتایا کہ ملزم نے بڑی چالاکی سے منشیات سمگلنگ کا طریقہ دریافت کیا تھا لیکن ہمارے جوانوں نے کمال مہارت سے اس کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ۔