راولپنڈی : پاک فوج کے نائیک نعیم رضا شہید کو کانگو مشن میں بہترین خدمات پر اقوام متحدہ کی جانب سے اعزازی میڈل دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کانگو مشن میں بہترین خدمات پر پاکستانی فوج کے نائیک نعیم رضا شہید کو یو این میڈل سے نوازا ہے ۔
نائیک نعیم رضا 2008 میں کانگو مشن کے دوران فرائض کی انجام دہی میں شہادت پا گئے تھے ، اب تک پاکستانی فوج کے امن دستوں کے 156 اہلکار امن مشنز میں شہید ہو چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے کانگو مشن میں بہترین خدمات پر ایوارڈ پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیا تھا ۔