ایران سے کشیدگی ، امریکہ کا 1500 سے زائد فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ

07:54 PM, 25 May, 2019

نیویارک : امریکہ کا ایران سے کشیدگی کے حوالے سے پندرہ سو سے زائد فوجی مشرق وسطیٰ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے ایران سے کشیدگی کے تناظر میں مزید پندرہ سو فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ پینٹا گون نے براہ راست پر ایران پر الزام تراشی کی ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ایران سے ممکنہ خطرات سے بچائو کے لیے مزید فوجی مشرق وسطیٰ میں بھیج رہے ہیں ۔

مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے اتحادی ممالک میں سعودی عرب ، قطر ، متحدہ عرب امارات اور دیگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں