یوم شہادت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر لاہور میں عام تعطیل کا اعلان

07:37 PM, 25 May, 2019

لاہور:یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے ، تمام سرکاری سکول و ضلعی دفاتر بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت امن و امان کے متعلق اجلاس کے دوران چینی نائب صدر کی لاہور کے متوقع دورے اور یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔

اکیس رمضان کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے موبائل سروس کی بندش اور ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے ۔

دوسری جانب یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر محکمہ داخلہ کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے ، لاہور میں برآمد ہونے والے تمام جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں