ممبئی: 2018 کے مقبول ترین چہروں کی فہرست شائع،منفردسٹائل اور اداکاری کی بدولت عالیہ بھٹ نے نامور ادکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
معروف بھارتی میگزین ٹائمز نے 2018 کے مقبول ترین چہروں کی فہرست شائع کر دی،فہرست کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے مقبولیت میں کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
2012 میں کرن جوہر کی فلم ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی26 سالہ عالیہ بھٹ نے اپنی منفرد اداکاری سے بہت جلد اپنا الگ مقام بنا لیا،انہوں نے رازی ،گلی بوائے اور ہائی وے جیسی کامیاب فلموں میں کام کر کے مداحوں کے دل جیت لئے۔
واضح رہے کہ 2017 میں ٹائم میگزین کے کیے گئے اس سروے میں عالیہ بھٹ 37ویں نمبر پر تھیں جبکہ محض ایک سال میں اداکارہ نے اپنی انتھک محنت سے 2018 کا مقبولیت کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔