بالی وڈاداکارہ کنگنا رناوت کی افطار پارٹی میں دبنگ شرکت

بالی وڈاداکارہ کنگنا رناوت کی افطار پارٹی میں دبنگ شرکت
کیپشن: image source : official instagram account kangna ranout

ممبئی:بالی وڈاداکارہ کنگنا رناوت نے مانیکرنیکا سٹار طاہر شبیر کے گھر افطار پارٹی میں نہ صرف شرکت کی بلکہ افطاری کی تیاری میں بھی ان کے گھر والوں کی مدد کی۔

معروف بالی وڈاداکارہ کنگنا رناوت نے گذشتہ روز مانیکرنیکاکو سٹار طاہر شبیر کے گھر منعقد ہونے والی افطار پارٹی میں شرکت کی ،اس مو قع پر ان کی بہن رنگولی بھی ان کے ہمرا ہ تھیں۔اداکار طاہر شبیر نے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اس افطار پارٹی کا اہتمام کیا ۔

کنگنا رناوت نے اس پارٹی پر نہ صرف انتہائی خوشی کا اظہار کیا بلکہ انھوں نے طاہر شبیر کے گھر والوں کے ساتھ مل کر کچن میں افطاری کی تیاری میں بھی مدد کروائی,اداکارہ نے افطاری کی مناسبت سے سفید او رگلابی رنگ کا سوٹ پہن رکھا تھا،انہوں نے افطاری کی تصاویر انسٹا گرام پر بھی شیئر کیں جسے ان کے مداحوں نے بے حد سراہا۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی اکثر اپنی ساتھی اداکاراﺅں اور ہدایتکاروں کے ساتھ تنازعات کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہتی ہیں ۔