مجھے ذاتی طور پر مزاحیہ کردار بہت پسند ہیں ‘ صباءقمر

12:24 PM, 25 May, 2019

لاہور:نامور اداکارہ صباءقمر نے کہا ہے کہ مجھے ذاتی طور پر مزاحیہ کردار بہت پسند ہیں اور میری خواہش ہوتی ہے کہ مجھے ایسے کردار ملیں ، انتہائی کم وقت میں جتنی کامیابیاں ملی ہیں اس پر خد ا کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور محنت کر کے بڑی سکرین تک پہنچی ۔ میرے پرستاروں نے مجھے ہر کردار میں پسند کیا ہے جس سے مزید جذبے سے کام کرنے کا حوصلہ ملا ۔

صباءقمر نے کہا کہ میرا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہیں خدا بہت جلد شہرت اور عزت سے نوازتاہے اور اس پر اس ذات کا جتنا بھی شکرادا کروں وہ کم ہے ۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے ویسے مزاحیہ کردار بہت پسند ہیں اور میں انہیں اپنی شخصیت کے قریب سمجھتی ہوں لیکن کسی پراجیکٹ میں ملنے والے کردار کو اس کی ڈیمانڈ کے مطابق ادا کرنا پڑتا ہے ۔

مزیدخبریں