سلینا گومزنے 68 سالہ اداکار سے شادی کا اعلان کردیا

11:43 AM, 25 May, 2019

پیرس: امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز کا ایک عرصے تک کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے ساتھ معاشقہ زبان زد عام رہا ہے تاہم کچھ عرصہ پہلے دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

سلینا سے علیحدگی کے بعد جسٹن بیبر نے ماڈل گرل ہیلی بالڈون کے ساتھ گزشتہ برس شادی کرلی تھی جبکہ سلینا گومز نے مداحوں کو اس وقت سرپرائز کردیا جب انہوں نے 68 سالہ کامیڈین بل مرے کے ساتھ شادی کا اعلان کیا۔سلینا گومزنے رواں برس کانز فلم فیسٹیول میں پہلی بار شرکت کی۔ انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور فلمی میلے میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر یہ بھی اعلان کیا کہ وہ 68 سالہ کامیڈین بل مرے کے ساتھ شادی کرنے جارہی ہیں۔سلینا گومزکی جانب سے جیسے ہی یہ اعلان کیا گیا تو لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے شروع کردیے۔ بہت سے لوگوں نے اسے پیسے کی خاطر قائم کیا جانے والا تعلق قرار دیا۔

دوسری جانب ’ ہاٹ نیو ہپ ہاپ ‘ نامی ویب سائٹ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ سلینا گومیز نے بل مرے کے ساتھ شادی کی بات بات مذاق میں کی تھی۔ خیال رہے کہ بل مرے اور سلینا گومیز کی فلم ’دی ڈیڈ ڈونٹ ڈائی ‘ عنقریب سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔

مزیدخبریں