برسٹل: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگر ہم اسی طرح ہارتے رہے تو ٹورنامنٹ جیتنا مشکل ہوجائے گا۔
افغانستان سے شکست کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یقیناً ہم اتنے رنز نہیں بنا سکے جو میچ جیتنے کے لیے ضروری تھے اس میچ میں فتح کے لیے سکور بورڈ پر 15 سے 20 رنز کم تھے ہمارا باؤلنگ آغاز بھی اچھا نہیں تھا جس کی وجہ سے ہم میچ ہار گئے، میں اپنے لڑکوں کو کہوں گاکہ وہ خود کو مضبوط کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کوچنگ اسٹاف کے ساتھ بھی بہت محنت کر رہے ہیں بہت جلد بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔ڈریسنگ روم میں ٹیم کے ماحول پر بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ڈگ آؤٹ اچھا ہے تاہم ہمیں اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیئے، ہمارے بلے باز اچھی فارم میں ہیں ہم 20 رنز کم بنا سکے لیکن ہمیں اپنی باﺅلنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،میچ میں سنچری سکور کرنے والے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے اہم ترین بلے باز ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے وہاب ریاض کو اس لیے منتخب کیا ہے کیونکہ اس کے پاس رفتار ہے اور وہ ریورس سوئنگ کراتا ہے آج اس نے اچھی باﺅلنگ کرائی۔