لارڈز : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کیچز ڈراپ کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پہلی اننگز کے دوران میزبان ٹیم کی فیلڈنگ ناقص رہی ، جیمز اینڈرس کی بائولنگ پر دو کیچز ڈراپ کیے گئے ۔
پاکستانی بلے بازو ں کی بات کی جائے تو اوپننگ بلے باز اسد شفیق اور اظہر علی کا ایک ایک کیچ مہمان کھلاڑیوں نے ڈراپ کر دیا جس کے بعد اوپننگ بلے باز اظہر علی نے شاندار سنچری سکور کی ، انھوں نے مجموعی طور پر 136 گیندوں کا سامنا کیا ۔
دریں اثنا اسد شفیق نے دوسرا موقع ملنے کے بعد 100 گیندیں کھیلتے ہوئے 59 سکور کیے ، شاداب خان نے 85 گیندوں پر شاندار 52 سکور کیے ، فہیم اشرف نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے 38 گیندوں پر 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں سات چوکے شامل تھے ، فہیم اشرف کا کیچ بھی ڈراپ کیا گیا۔