لاہور : آئندہ عام انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں نے تیاریاں شروع کر دیں ہیں اور اس وقت ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے معاملات طے کیا جاہے ہیں اور اسی سلسلے میں لاہور میں امیدواروں کے انٹرویوز پی ٹی آئی کی جانب سے علیم خان کر رہے ہیں جبکہ حتمی سفارشات عمران خان کو بھیجی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور کے حلقہ این اے 139 سے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ عبدالعلیم خان این اے 131 سے قومی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ ان کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری سرور جو کہ سینیٹر بن چکے ہیں وہ بھی پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 163 سے میدان میں اتریں گے۔ان کے علاوہ شفقت محمود این اے 130 ، جمشید اقبال چیمہ این اے 127 ، یاشمین راشد این اے 125 اور اعجاز چوہدری این اے 135 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔