اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی درخواست کے بعد پارلیمانی کمیٹی تشکیل دوں گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ابھی تک نگران وزیراعظم کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی درخواست نہیں کی گئی، اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے کے 3 روز بعد پارلیمانی کمیٹی تشکیل پاتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کا نام اگلی ملاقات میں فائنل کرلیا جائے گا: میاں محمود الرشید
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 4،4 ارکان شامل ہوں گے، بطور سپیکر ضروری فائل ورک گھر بیٹھ کر بھی کرسکتا ہوں۔ میں آئندہ انتخاب کس حلقے سے لڑوں گا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں اگلے ہفتے بھی گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں