فوزیہ قصوری کراچی میں عمران خان کیخلاف الیکشن لڑیں گی، شہلا رضا

فوزیہ قصوری کراچی میں عمران خان کیخلاف الیکشن لڑیں گی، شہلا رضا
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما فوزیہ قصوری سے متعلق نیا انکشاف سامنے آگیا۔

پی ایس پی میں فوزیہ قصوری کی شمیولیت کے بعد ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی اور رہنماءپی پی پی شہلا رضا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ ”اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی کی منحرف رہنما ءفوزیہ قصوری پی ایس پی کے ٹکٹ پر کراچی سے عمران خان کیخلاف الیکشن لڑیں گی۔“

یادر رہے کہ فوزیہ قصوری نے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013ئ کے بعد پی ٹی آئی اپنے راستے سے ہٹ گئی ہے اور پارٹی کے لیے قربانی دینے والوں کو نظر انداز کیا گیا۔ ان کا اپنے استعفے میں مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں میرے لیے پارٹی کے حالیہ فیصلوں کا دفاع ممکن نہیں ہے۔