شاہد آفریدی کینیڈین ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کریں گے

06:06 PM, 25 May, 2018

 لاہور: شاہد آفریدی کینیڈین ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کریں گے۔  ایونٹ کے مقابلے 18 جولائی سے 15 جون تک شیڈول کئے گئے ہیں۔

کینیڈین ٹی ٹوئنٹی لیگ میں اسٹیون سمتھ، کرس گیل، ڈیوڈ ملر،آندرے رسل اور سنیل نارائن سمیت متعدد سٹار کرکٹرز بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔ یاد رہے کہ آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں اور اب صرف لیگز میں شرکت کرتے ہیں۔

وہ پی ایس ایل تھری کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے اور فٹنس کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔
 
 

مزیدخبریں