پاکستان میں صدقہ فطر، فدیہ صوم اور کفارے کے نصاب کا اعلان

پاکستان میں صدقہ فطر، فدیہ صوم اور کفارے کے نصاب کا اعلان
کیپشن: image by face book

اسلام آباد:پاکستان میں صدقہ فطر، فدیہ صوم اور کفارے کے نصاب کا اعلان کردیا گیا ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی جانب سے اعلامیے کے مطابق اس سال قدقہ فطر کی شرح کم سے کم 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق 2 کلو گندم کی مارکیٹ میں قیمت کے حساب سے اس سال صدقہ فطر روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیئے:ج لوگ 1500 دن میں عوام کی خدمت نہ کرسکے وہ 100 دن کے دعوے کر رہے ہیں

بیان میں مزید بتایا گیا کہ جو مسلمان 'جو' کی قیمت سے حساب سے فطرانہ ادا کرنا چاہتے ہیں انہیں 240 روپے فی کس، کھجور کی قیمت کے حساب سے 1600 روپے فی کس جبکہ کشمش کا نصاب 1920 روپے فی کس رکھا گیا ہے۔

اسی طرح آٹے کے حساب سے ایک روزے کا فدیہ 100 روپے یا 30 روزوں کا 3 ہزار روپے ہے۔جو کے 30 روزوں کا فدیہ 7 ہزار 200 روپے، کھجور کے حساب سے 48 ہزار روپے جبکہ کشمش کے حساب سے 57 ہزار 600 روپے ہوگا۔

کفارہ برائے صوم 30 ایام برائے ساٹھ مساکین کے لئے آٹے کے حساب سے 6 ہزار روپے، جو کے حساب سے 14 ہزار 400 روپے جبکہ کھجور حساب سے 96 ہزار روپے اور کشمش کے حساب سے ایک لاکھ 15 ہزار 200 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ صدقہ فطر عید کی نماز سے قبل ادا کرنا ضروری ہے جبکہ گھر کے سربراہ کو اپنے پیاروں یعنی بیوی، بچوں وغیرہ کا فطرانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ صاحب ثروت افراد کو چاہیے کہ وہ فطرانے کی رقم بڑھا کر دیں۔