پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کا نام اگلی ملاقات میں فائنل کرلیا جائے گا: میاں محمود الرشید

04:59 PM, 25 May, 2018

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے دو نام وزیراعلیٰ شہباز شریف کو دیئے ہیں۔ اگلی ملاقات میں نام فائنل کرلیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کے درمیان ملاقات، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر مشاورت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان نہیں چاہتا کہ آبی تنازعات کسی خطرناک نہج تک پہنچ جائيں، دفتر خارجہ
 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے دو نام وزیراعلیٰ شہباز شریف کو دیئے ہیں۔ جن میں سے ایک نام شہباز شریف کو پسند آیا ہے، جبکہ شہباز شریف کے دیئے گئے 2 ناموں میں سے ایک نام ہمیں بھی پسند آیا ہے۔ شہباز شریف کے ایک نام پر ہمیں اعتراض ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم کیلئے تصدق حسین جیلانی پہلی ترجیح نظر آ رہے ہیں، نثار
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں


 

مزیدخبریں