نارووال: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا پشاور میں میٹرو بس پتا نہیں کب بنے گی تاہم عمران خان نے عوام کی بس کروا دی ہے۔ زرداری نے کراچی کو کرچی کرچی کر دیا اور اربوں کھربوں کی کرپشن کی۔
انہوں نے کہا ہر سال پنجاب میں صحت عامہ میں اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں لیکن پتہ نہیں مخالفین کس منہ سے بات کرتے ہیں۔ پنجاب میں گیس سے 5 ہزار میگا واٹ بجلی بنائی جو پورے پاکستان میں جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: لندن فلیٹس حسین نواز کی ملکیت ،رابرٹ ریڈلے رپورٹ حقائق کے منافی ہے، مریم نواز
شہباز شریف کا کہنا تھا لاکھوں لوگوں نے اشرافیہ کے پاکستان کے لیے قربانیاں نہیں دی تھیں۔ آج پنجاب میں غریبوں کو علاج کی معیاری سہولیات فراہم کی ہیں۔
انہوں نے کہا سی ٹی اسکین 24 گھنٹے چلے گا۔ مفت سی ٹی اسکین ہو گا جس کی رپورٹ لاہور سے جاری کی جائے گی اور ماضی میں سی ٹی اسکین مشینیں پہلے دن 2 بجے ہی بند ہو جاتی تھیں۔