ممبئی:یاد ماضی عذاب ہے یارب ،چھین لے مجھ سے حافظہ میرا کے مصداق انسانی زندگی میں ایسے بہت سے مواقع آتے ہیں جب انسان اپنے ماضی کو یاد کرکے بے اختیار آنسو بہانے پر مجبور ہوجاتا ہے اور ایسا ہی کچھ بھارتی اداکارہ سنی لیون کے ساتھ ہوا جو کہ اپنا ماضی یاد کرکے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں۔
یہ بھی پڑھیں:باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کو رمضان المبارک میں سیلفی شیئر کرنا مہنگا پڑگیا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولڈ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کافی غم زدہ دکھائی دیں جبکہ ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ ابھی رو کر ہی ہٹیں ہوںجبکہ ان کی آنکھیں لال ہورہی ہیں اوران کا چہرہ بھی مرجھایا ہوا لگ رہا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سنی لیون تصویر شیئر کرنے سے قبل پھوٹ پھوٹ کرروئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عماد وسیم کا ریکارڈ ، ڈیویلیئرز کو صفر پر آوٹ کرنے والے واحد گیند باز
تصویر شیئر کرنے کے ساتھ سنی لیون نے ایک جذبانی پیغام جاری کیا جس میں لکھا تھا کہ آج رات میرا دل ہزار بار ٹوٹا ہے اور آج رات میں میری آنکھوں سے ہزاروں آنسو بہے ہیں، کاش میں ان دنوں کو ایک بار پھر خود سے قریب کر سکتی۔
یہ بھی پڑھیں:چوہدری نثار نے بہت سی باتیں کیں جو عام نہیں ہونی چاہئیں تھیں: وزیر اعظم
وہ دن دوبارہ کبھی نہیں آئیں گے، لیکن میرے دل میں ہمیشہ یاد بن کر رہیں گے۔ پیغام کے آخر میں انہوں نے اپنے ماضی پر پچھتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو راستہ اختیار کیا وہ اس پر پچھتا رہی ہیں۔خیال رہے کہ سنی لیون بھارتی فلموں کی اداکارہ ہیں اور انہوں نے بہت کم عرصے میں بالی ووڈ میں ایک خاص مقام حاصل کرلیا ہے جبکہ ان کے پرستاروں کی تعداد میں دن بدن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں