کینیڈا کے شہر میسی ساگا میں دھماکہ،15 افراد زخمی

12:42 PM, 25 May, 2018

ٹورنٹو: کینیڈا کے شہر میسی ساگا میں بھارتی ریسٹورنٹ میں دھماکہ ہو ا ہے جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بتایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عماد وسیم کا ریکارڈ ، ڈیویلیئرز کو صفر پر آوٹ کرنے والے واحد گیند باز

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بم دھماکہ کینیڈا کے شہر میسی ساگا میں ہوا، بم دھماکے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کینیڈین میڈیا کے مطابق بم دھماکہ ایک پلازے میں موجود ریسٹورنٹ میں ہوا۔ جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


پولیس نے بتایا کہ دو ملزمان نے بمبئی بھیل ریسٹورنٹ میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا ، دھماکے میں قریباً 15 افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیکل سینٹر کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ریسٹورنٹ میں بم نصب کرنے والے دو نوجوانوں کی تصاویر بھی حاصل کر لی ہیں، دونوں نوجوان نے زپر جیکٹس پہنچ رکھی تھیں اور ان کی عمریں 20 سے 22 سال معلوم ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چوہدری نثار نے بہت سی باتیں کیں جو عام نہیں ہونی چاہئیں تھیں: وزیر اعظم


سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک نوجوان کے ہاتھ میں بیگ نما چیز دیکھی گئی۔ دھماکے کے بعد ہی پلازے سے ملحقہ سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ یہ علاقہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے 32 کلومیٹ کے فاصلے پر ہے۔ علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ میں اپنے گھر میں ٹی وی دیکھ رہا تھا جب میں نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی۔

یہ بھی پڑھیں:نواب آف بہاولپور پی ٹی آئی میں شامل ، پارٹی بھی ضم


پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی حاصل کی گئی تصاویر کو ٹویٹر پر شئیر بھی کیا۔ کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ علاقہ کو کلئیر قرار دینے کے لیے پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ریسٹورنٹ میں ہوئے دھماکے کے بعد متصل عمارتوں اور علاقہ مکینوں میں کافی خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

     نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں