اے بی ڈیویلیئرز کا اپنے چاہنے والوں کے نام شکریہ کا پیغام

اے بی ڈیویلیئرز کا اپنے چاہنے والوں کے نام شکریہ کا پیغام
کیپشن: تصویر بشکریہ ہندوستان ٹائمز

جوہانسبرگ:انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد جنوبی افریقہ کے سابق بیٹسمین اے بی ڈیویلیئرز نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ اداکیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں دنیائے کرکٹ کو خیر باد کہنے والے معروف کرکٹر ابراہم ڈیویلیئرز نے ایک مرتبہ پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ہر کسی کا شکریہ اداکیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:اے بی ڈیویلیئرز کی ریٹائرمنٹ پر شہباز شریف کا شاندار خراج تحسین

انہوں نے کہا کہ ’ہر کسی کا شکریہ،خاص طور پر موجودہ او ر سابق کھلاڑیوں کا ،میرے ٹیم کے ساتھیوں اور مخالفین کا شکریہ جنہوں نے مجھے سمجھا اورمیرے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پچھلے کچھ دن میرے لئے جذبانی اور مشکل تھے ،لیکن میں سب کی حمایت اور پیار کا کو مشکور ہوں۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بیٹسمین اے بی ڈیویلیئرز نے تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیا کرکٹ کو حیران کر دیا ہے، اے بی ڈویلیئرز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان اپنی موبائل ایپ پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سابق جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ اب وہ بین الاقوامی کرکٹ سے تھک چکے ہیں، اب وقت ہے کہ میری جگہ جنوبی افریقی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے، ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ ایک مشکل ترین فیصلہ تھا،میں نے اس حوالے سے طویل سوچا و بچار کی لیکن میرا خیال ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں ریٹائر ہو جاﺅں۔

یہ بھی پڑھیں:چوہدری نثار نے بہت سی باتیں کیں جو عام نہیں ہونی چاہئیں تھیں: وزیر اعظم
انہوں نے اس موقع پر اپنے ساتھی کھلاڑیوں، فینز اور کرکٹ جنوبی افریقہ کا بھی شکریہ ادا کیا، تاہم انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ کلب کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے، اور ان کی نیک خواہشات فاف ڈیوپلیسی اور جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ ہیں۔


واضح رہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز ہے اور یہ کارنامہ انہوں نے جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جنوری 2015 ءمیں انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں:نواب آف بہاولپور پی ٹی آئی میں شامل ، پارٹی بھی ضم
یاد رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں دوسری تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کور اینڈرسن اور تیسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ پاکستان کے شاہد آفریدی کے پاس ہے، ڈی ویلیئرز ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری (16بالز) اور تیز ترین 150رنز (64بالز) بنانے والے بلے باز بھی ہیں، ڈیویلیئرز نے جنوبی افریقہ کے لیے 114 ٹیسٹ میچز میں 22 سنچریوں کی مدد اور 50.66 کی اوسط سے 8765 رنز، 228 ون ڈے میچز میں 53.50 کی اوسط اور 25 سنچریوں کی مدد سے9577 رنز اور 78 ٹی ٹونٹی مقابلوں میں 10 نصف سنچریوں کی مدد سے 1672رنز سکور کیے۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا ہنگامی اجلاس، اہم فیصلہ ہو گیا

حال ہی میں ڈیویلیئرز نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی، ان کی ٹیم پلے آف میں جگہ تو نہ بنا سکی مگر عمدہ کارکردگی سے وہ ایک مرتبہ پھر شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ اسی ٹورنامنٹ میں انہوں نے باﺅنڈری کے قریب ایک ہاتھ سے ایسا عمدہ کیچ پکڑا کہ انہیں ”سپائیڈر مین“ کا خطاب بھی مل گیا۔

     نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں