جلال پور بھٹیاں( محمد زاہد منیر نیو نیوز سے )جلالپور بھٹیاں کے محلہ چمن عباس کے رہائشی یتیم بچوں کو واپڈا نے مٹیر نہ لگا کر دیا بلکہ بل بھیج دیا واپڈا دفتر کے بار بار چکر لگا کر تھک گئے ہیں.
ہمیں واپڈا کا لائن سپر ٹینڈنٹ غلام قادر کہتاہے کہ آپ کا میٹر کہیں اور لگ گیا ہے جب نیا میٹر آئے گیا تو آپ کومیٹر لگا دیں گے ہم نے گیپگو چیف کو درخواست بھیجی تو اس کا اثر یہ ہوا کہ ہمیں دوسرے ماہ کا بل بھی بھیج دیا گیا لیکن میٹر نہیں لگ سکا یتیم بچوں کا کہنا ہے اس انتہا کی گرمی ہے.
ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ہمارا میٹر لگوایا جائے اور اس کرپٹ لائن سپرنٹینڈنٹ کے خلاف کاروائی کی جائے میں آپ کو بتاتا چلوں کہ غلام قادر ایک راشی آدمی ہے جو عرصہ دراز سے یہاں پر تعینات ہے جو رشوت کے بغیر کام نہیں کرتا اس کے علاوہ دوسرے صارفین کا کہنا ہے کہ غلام قادر کہتا ہے کہ پیسے دو تب کام ہو گا کیونکہ میں نے پیسے اوپر تک دینے ہوتے ہیں ۔