مسقط:موسمیاتی ماہرین نے سمندری طوفان مکونو شدت سے سلطنت اومان سے ٹکرانے کی پیشگوئی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چوہدری نثار نے بہت سی باتیں کیں جو عام نہیں ہونی چاہئیں تھیں: وزیر اعظم
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان مکونوآج رات صلالہ کے ساحل سے ٹکرائے گا اورتیزہواؤں کےساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز یمن کا جزیرہ سقطری سمندری طوفان مکونو کی زد میں آگیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں ،کشتیاں الٹ گئی ہیں اور سترہ افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نواب آف بہاولپور پی ٹی آئی میں شامل ، پارٹی بھی ضم
یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا ہنگامی اجلاس، اہم فیصلہ ہو گیا
یمن حکام نے سقطری میں اس سمندری طوفان کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔یمن کی وزارتِ ماہی پروری کے ایک عہدہ دار کے مطابق بحیرہ عرب میں واقع اس جزیرے میں طوفان کے ٹکرانے کے بعد ایک کشتی الٹ گئی تھی اور اس پر سوار افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔یمنی حکام نے پانی میں گھرے ہوئے دیہات سے دو سو سے زیادہ خاندانوں کو نکال لیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں