برازیلین فٹبالر رونالڈینو کا بیک وقت اپنی دونوں ’منگیتروں ‘ سے شادی کرنے کا فیصلہ

10:34 AM, 25 May, 2018

برازیلیا:دنیا ئے فٹبال کے عظیم کھلاڑی اور اپنے مخصوص انداز سے لوگوں کے دلو ں میں گھر کرنے والے برازیل کے سابق فٹبالر رونالڈینو نے اپنی دونوں منگیتروں سے بیک وقت شادی رچانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:چوہدری نثار نے بہت سی باتیں کیں جو عام نہیں ہونی چاہئیں تھیں: وزیر اعظم

تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار ’دی مِرر' نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بارسلونا کے سابق فٹبالر رونالڈینو رواں برس اگست میں اپنی دونوں 'منگیتروں' پریسلا کولہو اور بیٹرِز سوزا سے شادی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نواب آف بہاولپور پی ٹی آئی میں شامل ، پارٹی بھی ضم

تاہم ابھی تک رونالڈینو نے اس خبر کی خود تصدیق نہیں کی ہے جبکہ فٹبال کے دوستوں کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین ان کی منگیتر ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بیٹرِز سے رونالڈینو کی ملاقات 2016 میں ہوئی، تاہم پریسلا سے ان کا تعلق کئی سال پہلے سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا ہنگامی اجلاس، اہم فیصلہ ہو گیا

رونالڈینو نے گزشتہ برس جنوری میں دونوں خواتین کو پروپوز بھی ایک ہی دن، ایک ساتھ کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق دونوں خواتین کو رونالڈینو کی جانب سے 15 سو برطانوی پاؤنڈز کا 'الاؤنس' دیا جاتا ہے، جسے وہ اپنی مرضی سے خرچ کرسکتی ہیں۔

اس کے علاوہ 38 سالہ رونالڈینو دونوں خواتین کو تحائف بھی ایک جیسے دیتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ رونالڈینیو کی شادی ریو کے سانٹا مونیکا کونڈومینیم میں ایک نجی تقریب میں ہوگی، تاہم فٹبالر کی بہن ان کی 2 شادیوں کے خلاف ہیں اور انہوں نے شادی میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ خواتین کے گھر والے بھی ان شادیوں سے خوش نہیں ہے اور وہ بھی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پؒڑھیں:چین نے حافظ سعید سے متعلق بھارتی دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا

خیال رہے کہ پریسلا کولہو اور بیٹرِز سوزا کا تعلق بیلو ہوریزونٹے شہر سے ہے، جہاں رونالڈینو 2012 میں فٹبال کھیلا کرتے تھے۔رونالڈینو پاکستان کا دورہ بھی کرچکے ہیں لیژر فٹبال لیگ میں اپنے کھیل کا مظاہر ہ کرچکے ہیں۔

     نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں