'سلامتی کونسل شہریوں کے تحفظ کی ضمانت، فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہو چکی'

10:00 AM, 25 May, 2018

نیو یارک: پاکستان نے ایک بار پھر عالمی فورم پر کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کی ہے۔ پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل میں خطاب سے کہنا تھا کہ بدترین جرائم میں ملوث افراد کو فوجی کمانڈر اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔

جنیوا کنونشن اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کی جا رہی ہیں۔ سلامتی کونسل شہریوں کے تحفظ کی ضمانت اور فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: کوئی قانون پرویز مشرف کے خلاف ٹرائل کو نہیں روک سکتا:نوا زشریف

ملیحہ لودھی نے کہا سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر کشمیر اور فلسطین سب سے پرانے تنازعات ہیں جسے آج تک حل نہ کیا جا سکا۔ مقبوضہ علاقوں میں شہریوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کیا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں