ممبئی: بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر بننے والی فلم ”سچن اے بلین ڈریمز“ آج نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی زندگی اور کرکٹ کریئر پر بنائی گئی فلم ”سچن اے بلین ڈریمز “ کی کہانی اور ہدایات جیمز ایرسکن جبکہ پیشکش روی بھگچندکا اور کارنیول موشن پکچرز نے دی ہے۔
فلم میں سچن ٹنڈولکر ،ان کی اہلیہ انجلی ٹنڈولکر ،بیٹا ارجن ٹنڈولکر ،بیٹی سارا ٹنڈولکر ،مہندرا سنگھ دھونی اور ورندر سہواگ شامل ہیں۔ یہ فلم ہندی ،انگلش اور مراٹھی سمیت تیلگو اور تامل زبانوں میں بھی پیش کی جائے گی۔
یہ فلم اوڑیسہ کیرالا اور چھتیس گڑھ میں ٹیکس فری قرار دی گئی ہے ۔رپورٹس کے مطابق فلم ”سچن اے بلین ڈریمز “ 1,150 سے 1,200 سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔