کراچی : اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کارکااعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک کے نوٹیفکیشن کے مطابق بینک پیر سے جمعرات تک صبح آٹھ بجے سے سہہ پہر سوا دو بجے تک کھلیں گے۔جمعے کو صبح آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلیں گے، انتیس مئی کوزکوۃ کٹوتی کے لئے ملک بھر میں بینک عوامی لین دین کےلئے بند رہیں گے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق ہفتےمیں پانچ دن کام کرنیوالےادارے صبح آٹھ سے دوپہردو بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روزصبح آٹھ سےایک بجے تک کام ہوگا.اسی طرح ہفتے میں چھے روزکام کرنیوالے اداروں کےاوقات کارصبح آٹھ سےایک بجےتک ہونگے۔جمعہ کےروزصبح آٹھ بجےسےبارہ بجےتک کام ہوگا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں