نئی دہلی: یوگا ماہرین نے ذیابیطس کے مریضوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یوگا کرکے اس مرض کی شدت کو کم کر سکتے ہیں۔
بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر جیگانی میں واقع اس ویاسا یوگا یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹر وینوگوپال وجےکمار نے کہا ہے کہ یوگا کی صرف ایک کلاس بھی خون میں شکر کی مقدار پر اثر انداز ہوسکتی ہے جب کہ 10 دن مسلسل یوگا سے بہت فرق پڑسکتا ہے تاہم انہوں نے ذیابیطس کے مو ¿ثر کنٹرول کے لیے تین سے چار ماہ تک یوگا سیشن پر زور دیا۔
اس ضمن میں ایک اہم سروے جرنل آف ڈائبیٹکس اینڈ میٹابولک سنڈروم میں شائع ہوا ہے جس میں 1292 افراد شامل تھے۔ ہریوگا سیشن میں مریضوں کا پہلے اور بعد میں بلڈ گلوکوز ناپا گیا، جن لوگوں نے دس روز تک یوگا کیا اور اس کی کلاسیں لیں ان کے فاسٹنگ پلازما گلوکوز (ایف پی جی) میں 10 فیصد کمی دیکھی گئی۔