شامی فوج کی داعش کو ہتھیار ڈالنے کے لئے چند دن کی مہلت

08:13 PM, 25 May, 2017

بیروت: شامی ملیشیاﺅں نے داعش کو الرقہ میں ہتھیار ڈالنے کے لئے رواں ماہ کے آخر تک مہلت دی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق شامی ڈیموکریٹک فورسزکی ترجمان جہانی شیخ احمد نے کہا ہے کہ 15 مئی کو شدت پسندوں کو 10روز کے اندر ہتھیار ڈالنے کی درخواست کی گئی جس کے مثبت نتائج حاصل کئے گئے اور اب الرقہ کے عظیم لوگوں کی درخواست پر آخری تاریخ میں 31 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ توسیع ان لوگوں کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے دی گئی جنہیں دھوکے یا زبردستی لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ توسیع شدت پسندوں کی زندگیوں اور ان کے خاندانوں کے تحفظ کی ضمانت ہو گی۔

مزیدخبریں