سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے تقریر کا موقع نہ دینے پر وزیراعظم نواز شریف سے معذرت کر لی ، نفیس زکریا

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے تقریر کا موقع نہ دینے پر وزیراعظم نواز شریف سے معذرت کر لی ، نفیس زکریا

لاہور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب میں  55 اسلامی ممالک کے سربراہان موجود تھے .وزیراعظم پاکستان 21 مئی کو پہلے عرب ۔امریکا سمٹ میں شرکت کی ۔اس دورے پر وزیر اعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز، صاحبزادے حسین نواز، وکیل اکرم شیخ، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ لیکن اس موقع پر وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کو تقریر کرنے کا موقع نہیں دیا گیا تھا جس پر پاکستان میں ان پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اب ترجمان دفترِ خارجہ کا بیان سامنے آ یا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے وزیراعظم نواز شریف سے معذرت کر لی ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے وزیر اعظم نواز شریف سمیت تمام 30 اسلامک ممالک کے سربراہان سے امریکا۔ عر ب اسلامی کانفرنس کے دوران تقریر کے موقع نہ دینے پر معذرت کرلی۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ وقت کی کمی کے باعث 30 ممالک کے رہنما سعودی عرب میں منعقدہ اجلاس سے خطاب نہیں کرسکے اور اس پر شاہ سلمان نے ذاتی طور پر تمام شرکا سے معذرت بھی کی۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے نواز شریف کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔اس سربراہی اجلاس میں شاہ سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ مسلم دنیا کے 55 سربراہان مملکت بھی شرکت کے لیے مدعو کیے گئے تھے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مصنف کے بارے میں