کوئٹہ: سوئی میں ایف سی کے زیر نگرانی تربیت پانے والے ایک سولیویزاہلکاروں کی پاسنگ آٹ تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں فرنٹیئرکور بلوچستان کے سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر امجد علی ستی ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی جاوید نبی کھوسہ ،فرنٹئرکور کے آفیسران ،قبائلی معتبرین میر جان محمد مسوری، وڈیرہ محمد بخش،میر عطا اللہ کلپر ،جمال خان کلپر اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تقریب میں تربیت حاصل کرنے والے لیویز اہلکارں نے پریڈ اور دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیئے مختلف مہارتوں کا مظاہرہ کیا،تقریب کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈ ایسٹ بریگیڈئر امجد علی ستی تھے۔
ایف سی کی زیر نگرانی ایک سولیویزاہلکاروں کی پاسنگ آٹ تقریب کا اہتمام
07:41 PM, 25 May, 2017