نئی دہلی: بھارتی شہر نئی دہلی میں ایک مرتبہ پھر درندہ صفت انسانوں نے اسلحہ کے زور پر ایک خاندان کی چار خواتین کو گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔
انڈین خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق بدھ کی رات چند مسلحہ افراد نے ایک گاڑی کو روکا اور مزاحمت پر شکیل نامی فرد کو گولی مار دی اور خواتین کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔یہ واقعہ نئی دہلی سے متصل مغربی اتر پردیش کے علاقے جھیور کے سبوتا گاؤں کے قریب پیش آیا۔
شکیل کے بہنوئی شفیق نے پولیس میں قتل، گینگ ریپ اور راہ زنی کا مقدمہ درج کروایا ہے۔
اس واقعہ کے فوری بعد پوس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دیں۔اس واقعے میں ہلاک ہونے والے شکیل کا تعلق جھیور سے تھا۔
اطلاعات کے مطابق یہ خاندان قریبی بلند شہر میں ایک ہسپتال میں داخل مریض کی عیادت کے لیے جا رہے تھے۔جب یہ لوگ سبوتا گاؤں کے قریب پہنچے تو تقریباً چھ افراد نے ان کی گاڑی کے ٹائر پر گولی مار کر گاڑی کو روک لیا اور لوٹ مار کی۔