دبئی میں وال پیپر جتنا پتلا ٹی وی متعارف

06:38 PM, 25 May, 2017

نیوویب ڈیسک

دبئی میں وال پیپر جتنا پتلا ٹی وی متعارف کروادیا گیا۔

ایل جی ٹی وی کمپنی کے بنائے ہوئے اس ٹی وی کی موٹائی 2.6 ملی میٹرز ہے، یہ اتنا پتلا ٹی وی ہے کہ اس کو کسی بھی دیوار کے ساتھ مقناطیس کی مدد سے چپکایا جا سکتا ہے اور اس کی تصویر کا معیار بھی نسبتا بہتر ہے ۔

یہ پتلا ترین ٹی وی لاس ویگاس کے الیکٹرانک شو میں پہلی مرتبہ جنوری 2017 میں نمائش کے لئے رکھا گیا تھا جس کے بعد اب گذشتہ روز یہ پتلا ترین ٹی وی دوبئی میں بھی متعارف کر وادیا گیا ہے اس کی ساخت بیضوی نما نہیں ہے بلکہ ایک ونڈو کی طرح دکھا ئی دیتی ہے ۔

مزیدخبریں