متحدہ پاکستان وفاقی بجٹ سے پہلے شیڈو بجٹ لے آئی

06:34 PM, 25 May, 2017

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت سے بجلی ،گیس اور تیل پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا.فاروق ستار کہتے ہیں کہ بالواسطہ ٹیکس بھی ختم کئے جائیں.صحت اور تعلیم کیلئے بجٹ بڑھنا چاہیے. متحدہ پاکستان کے شیڈوبجٹ پر فاروق ستار کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  اسحاق ڈار اعداد وشمار کا گورکھ دھندہ پیش کرتے ہیں .عام آدمی سے ٹیکس کیوں ختم نہیں کرتے؟

فاروق ستار کا کہنا ہے کہ متحدہ کو دیکھ کر باقی جماعتیں بھی شیڈو بجٹ لانے لگیں. انہوں نے کہا کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہے.شہر قائد کیلئے بجٹ میں خصوصی فنڈر رکھے جائیں.سربراہ متحدہ پاکستان نے تجویز دی کہ وڈیروں اور جاگیرداروں اورمحصول اجناس پر بھی ٹیکس لگایا جائے.حکومت سیلز ٹیکس کو 9 فیصد پر لے آئے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں 

مزیدخبریں