لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھوربن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے ہوٹل کا کچن سیل کردیا جبکہ ہوٹل پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ۔ٹیم کے مطابق ہوٹل کے کچن میں لال بیگوں کی بھرمارپائی گئی جبکہ کھانے پینے کی اشیا کا معیار بھی ناقص تھا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بھوربن میں کارروائی کرتیہوئیکاکروچوں کی بھرماراورناقص خوراک پرایک فائیو اسٹار ہوٹل کا کچن سیل کر دیا اورہوٹل کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں بھی کارروائی کی اور ایک بڑے ہوٹل کے کچن میں ناقص صفائی کیانتظامات پر 10لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ بلاول ابڑو کی قیادت میں ٹیم نے بھوربن میں کارروائی کی،فائیواسٹار معروف ہوٹل کے کچن میں کاکروچوں کی بھرمار پائی گئی۔گٹر کی کھلی نالی کچن کے اندر سے گزر رہی تھی،آئس کریم کھلی اور انتہائی ناقص حالت میں اسٹورکی گئی تھی.جبکہ پانی کے فلٹر ایکسپائر اور انتہائی گندے ہوچکیتھے،ٹیم نے ناقص صفائی اور غیرمعیاری خوراک پرکچن سیل کرکے ہوٹل انتظامیہ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کیمطابق اسی فائیو اسٹار ہوٹل کا کچن 6 ماہ پہلے بھی سیل کیا گیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں