نیو یارک: اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے یونیسیف نے کہا کہ جمہوریہ کانگو میں میں4 لاکھ بچوں کو غذائی قلت کا شدید خطرہ ہے۔
یونیسیف کے ایک بیان میں کہا کہ ملک کے پانچ صوبوں میں تشدد کے باعث ان کے علاقوں میں انتہائی ضروری صحت کی سہولتوں کا فقدان ہے۔صرف وسطی کاسی صوبے میں صحت کے ایک تہائی مراکز عملے کی سلامتی کو لاحق خدشات اور ضروری ادویات و طبی سامان کی کمی کے باعث مجبوراً بند ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ لڑائی کے باعث علاقے میں مقامی لوگوں کے لیے کاشت کاری مشکل ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے بچوں کو غذائی قلت کے سامنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اگر ضروری سہولتوں کی فراہمی جلد بحال نہ ہوئی تو بچوں کے لیے مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔
یونیسیف کی علاقائی ڈائریکٹر میئری پائیری نے کہا کہ مغربی اور وسطی افریقہ میں صحت کی ناکافی سہولتوں، پینے کے صاف پانی اور خوراک کی کمی سے لاکھوں بچوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔