کرینہ کپور خان کے بعد شوٹ کیلئے اداکارہ شلپا شیٹی کا چناو

کرینہ کپور خان کے بعد ڈیزائنر سائرہ رضوان کے شوٹ کیلئے اداکارہ شلپا شیٹی کا انتخاب

04:30 PM, 25 May, 2017

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کے پاکستانی ڈیزائنر ٹینا درانی کے ساتھ ایک برائیڈل شوٹ پر کام کرنے کے بعد اب پاکستانی ڈیزائنر سائرہ رضوان نے بھی اپنے برائیڈل شوٹ کے لیے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی خدمات حاصل کرلیں۔لندن میں ہونے والے اس شوٹ کی تصاویر ایشیانہ ویڈنگ میگزین میں شائع ہوں گی۔

اپنے برائیڈل شوٹ کے حوالے سے سائرہ رضوان نے بتایا کہ ’شلپا شیٹی کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا  لگا، وہ ہندوستان کی اُن اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو مجھے بہت  پسند ہیں'۔شلپا شیٹی اس فوٹو شوٹ کے لیے نہایت شاندار عروسی ملبوسات میں نظر آئیں۔بالی ووڈ اداکارہ نے سرخ رنگ کا نہایت خوبصورت عروسی جوڑا زیب تن کرکےسب کی بہترین توجہ حاصل کرلی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 


 

مزیدخبریں