بمبئی: یوں تو زندگی بہت انمول ہے۔روزانہ ہزاروں لوگ دنیا فانی سے کوچ کرتے ہیں اور کسی کو کانوں کان خبر تک نہیں ہوتی۔ لیکن اگر کوئی مشہور شخصیت وفات پا جائے یا کوئی جوان فنکار اچانک داغ وفا دے جائے تو لوگ بہت حیران رہ جاتے ہیں اور ایک ٹھنڈی آہ بھر تے ہوئے کہتے ہیں ابھی اس کی عمر ہی کیا تھی۔ایسے ہی 8بھارتی فنکار جو بھری جوانی میں وفات پا گئے جن کا سن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا، آئیے انکا تذکرہ کرتے ہیں۔
پرتیویشا بنرجی:
بھارتی ٹی وی اداکارہ جو 10اگست1991 کو پیدا ہوئیں اور یکم اپریل 2016 کو فقط 24سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ پرتیویشا نے بھارت کے مشہور ڈرامہ سیریل بالیکا ودھو سے شہرت پائی۔ذرائع کے مطابق پرتیوشا نے اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خؤدکشی کی، 24 سالہ ادکارہ کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ ذرائع کے مطابق ادکارہ گھریلو تعلقات پر پریشانی کا شکار تھیں ۔
سنجیت بیدی:
مشہور ڈرامہ سیریل سنجیوانی میں ڈاکٹر اومی کا کردار نبھانے والے ادکار23جون2015 کو وفات پا گئے تھے۔ ان کی اچانک موت نے جہاں مداحوں کو جھٹکا لگایا وہاں ہی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے ساتھی ادکار بھی غم میں مبتلا ہوگئے تھے۔
سنجیت نے تھوری سی زمین تھوڑا آسمان اور کسوٹی زندگی کی میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھائے۔
جتن کنکی:
نوے کی دہائی میں شہرت پانے والے بھارتی کامیڈین جتن 18جولائی1999 کو وفات پا گئے تھے۔ انہوں نے کامیڈی ڈرامی شری مان اور شری ماتی سے شہرت پائی۔
روبینہ شیرگل:
بھارتی ٹی وی کا ایک مشہور کردار انسپکٹر سمرن بھری جوانی میں 12جنوری 2012 کو دنیا فانی سے کوچ کر گئیں تھی۔ نوجوان اداکارہ کو اچانک سانس کی بیماری لاحق ہوئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
کلجیت رندھاوا:
کوہ نور گرل سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ نے6فروری 2006کو خودکشی کرلی تھی۔ وفات کے وقت انکی عمر 26سال تھی۔
صوابدید شوق:
بھارتی فلموں کے مشہور کامیڈین 10جنوری 2011 کو دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال کر گئے تھے۔ فلم بینوں ساتھی اداکاروں اور مداحواں کیلئے انکی اچانک وفات کسی صدمے سے کم نہیں تھی۔ سنی دیول کیساتھ فلم غدر میں انہوں نے شہرت پائی تھی اور سنی کے سنجیدہ کردار کے ساتھ انکے مذاحیہ کرادر نے شائیقین کو بہت محظوظ کیا۔صوابدید کی مذاح سے بھرپور اداکاری آج بھی شائیقین کو یاد ہے۔
نفیسہ جوسپ:
بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور ماڈل نے 29جولائی2004 کو خودکشی کرلی تھی۔1997 کو مس انڈیا اورمس ورلڈ رہ چکی ماڈل اور اداکارہ کو بیوٹی کوئین کے نال سے بھی جانا جاتا تھا۔
عبیر گوسوامی:
ببارتی فلم انڈسٹری کے ایک اور جوان اداکار کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔عبیر 31مئی2013 کو وفات پا گئے تھے۔ انہوں نے فلموں اور بھارتی ٹی وی سیریل میں بھی کام کیا۔ وفات سے قبل انکی آخری فلم اگللی تھی جس جکی شوٹنگ انہوں نے وفات سے چند روز قبل کی مکمل کرائی تھی۔