مہارشٹر: وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ ویڈیو منظر عام پر آگئی

03:12 PM, 25 May, 2017

مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیوندرہ فینڈوس کے ہیلی کاپٹر کریش کرنے کے ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے ۔ اس ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتاہے وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر پرواز کے چند سیکنڈوں بعد ہی کریش کر جاتااو ر اڑنے والی جگہ کے پاس ہی گر جاتاہے ۔
ہیلی کاپٹر اُڑنے کے بعد دھول اٹھنے کی وجہ سے ویڈیو زیادہ صاف تو نہیں مگر ہیلی کاپٹر گرنے اور ایک ہلکی روشنی دیکھی جا سکتی ہے ۔
ہیلی کاپٹر میں وزیر اعلی ٰ کے علاوہ چھ افراد سوار تھے ۔ ایک ساتھی کا کہناہے کہ جیسے ہی ہیلی کاپٹر زمین سے ہلکاسا بلند ہوا مگر تاہم پھر زمین پر آگر ا ۔
اس حادثے میں تمام افراد بچ گئے تھے ۔

ویڈیو کو اے این آئی نیو ز (ایشین نیوز انٹر نیشنل نے ) جاری کیاہے ۔

مزیدخبریں