فلم ”ٹاپ گن ٹو“کی عکسبندی آئندہ سال شروع کی جائے گی،ٹام کروز

02:15 PM, 25 May, 2017

لاس اینجلس: ٹام کروز کی مشہور فلم ”ٹاپ گن“کا سیکوئیل بنایا جائے گا ۔اداکار ٹام کروز جنہوں نے 1986میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم”ٹاپ گن“میں امریکی فضائیہ کے نوجوان پائلٹ کوکی میوریک کا کردار ادا کیا تھا نے اپنے تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ 31 سال بعد ”ٹاپ گن“کا سیکوئیل بننے جا رہا ہے۔

 فلم ”ٹاپ گن ٹو“کی عکسبندی آئندہ سال شروع کئے جانے کا ارادہ ہے۔پیرا ماﺅنٹ پکچرز کے بینر تلے بننے والی فلم ”ٹاپ گن“نے اپنے زمانے میں 350 ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا اور ٹام کروز کے مستحکم فلمی کیریئر کی بنیاد رکھی تھی۔اس کے ٹائیٹل سانگ”ٹیکنگ مائی بریتھ آوے“نے ریکارڈ مقبولیت حاصل کی تھی۔

مزیدخبریں