شاہ رخ خان براڈ پٹ کے ڈانس ٹیچر بن گئے

02:05 PM, 25 May, 2017

نئی دہلی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ہالی وڈ ہیرو براڈ پٹ کے ڈانس ٹیچر بن گئے۔ ایک انٹرویو میں براڈ پٹ کے یہ کہنے پر کہ انہیں ڈانس نہیں آتا اور وہ بالی وڈ فلموں میں کام نہیں کر سکتے۔ شاہ رخ نے بیٹھے بیٹھے ہی انہیں ڈانس سکھانا شروع کر دیا۔

ہالی وڈ ہیرو براڈ پٹ اپنی نئی فلم "وار مشین" کی پروموشن کے سلسلے میں ممبئی میں موجود ہیں۔ افغانستان میں جنگ پر بنی یہ فلم کل سے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یاد رہے اینجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی جوڑی کو ہالی وڈ کی سب سے مقبول رومانوی جوڑا مانا جاتا تھا جنہوں نے ایک ساتھ زندگی کے 11 برس گزارے مگر پھر معمولی سے تنازع پر الگ ہو گئے اور گزشتہ برس دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی۔

خیال رہے کہ اس جوڑے نے تین بچوں کو گود لیا تھا جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں جبکہ تین ان کے اپنے بچے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں