نئی دہلی: یوگا ماہرین نے ذیابیطس کے مریضوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یوگا کر کے اس مرض کی شدت کو کم کر سکتے ہیں۔ صرف 10 روز تک ہر دن 45 منٹ کا یو گا ان کے خون میں شکر کی مقدار پر ڈرامائی اثر ڈال سکتا ہے۔ بعض مریضوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے یوگا کے بعد ذیابیطس کی دوائیں لینا بھی کم کر دی ہیں۔
بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر جیگانی میں واقع ویاسا یوگا یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹر وینوگوپال وجے کمار نے کہا ہے کہ یوگا کی صرف ایک کلاس بھی خون میں شکر کی مقدار پر اثر انداز ہو سکتی ہے جب کہ 10 دن مسلسل یوگا سے بہت فرق پڑسکتا ہے تاہم انہوں نے ذیابیطس کے موثر کنٹرول کے لیے تین سے چار ماہ تک یوگا سیشن پر زور دیا۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ یوگا ان دونوں کیفیات کو ختم کرتا ہے۔
ہر یوگا سیشن میں مریضوں کا پہلے اور بعد میں بلڈ گلوکوز ناپا گیا جن لوگوں نے دس روز تک یوگا کیا اور اس کی کلاسیں لیں ان کے فاسٹنگ پلازما گلوکوز (ایف پی جی) میں 10 فیصد کمی دیکھی گئی۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ یوگا ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خلاف بھی بھرپور کارگر ثابت ہوتی ہے۔
اس مطالعے میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے ہر عمر کے لوگ موجود تھے۔ اس کے علاوہ یوگا ذہنی تناؤ کم کرنے اور اسٹریس ہارمون میں بھی کمی کرتا ہے جب کہ یہ بدن کی اندرونی جلن کو بھی ختم کرتا ہے
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں