ساﺅتھمپٹن: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کو ون ڈے میں سات ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کےلئے 47 رنز درکار ہیں۔ اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے جنوبی افریقہ کے چوتھے بلے باز بن جائیں گے۔
34 سالہ آملہ اب تک 151 میچوں میں 50.38 کی اوسط سے 6953 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 24 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ون ڈے میں جیک کیلس 11550 رنز کے ساتھ پہلے، اے بی ڈی ولیئرز 9220 رنز کے ساتھ دوسرے، ہرشل گبز 8094 رنز کے ساتھ تیسرے اور گریم سمتھ 6989 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
توقع ہے کہ ہاشم آملہ انگلینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں سات ہزار رنز مکمل کر لیں گے۔