الرقہ میں امریکی فضائی کارروائی میں16 شہری ہلاک ہو گئے

01:01 PM, 25 May, 2017

دمشق :شامی شہر الرقہ میں امریکی عسکری اتحاد کے فضائی حملوں کے نتیجے میں 16 شہری ہلاک ہو گئے ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ داعش کے زیر قبضہ اس علاقے میں جنگجووں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

امریکی اتحادی فضائیہ باغیوں کو تعاون فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ الرقہ کو بازیاب کرا سکیں۔ اعتدال پسند باغی اور ان کے حامی دیگر ملیشیا گروہ داعش کے دارالحکومت تصور کیے جانے والے شہر الرقہ کی طرف پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں