لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سالانہ جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ 29 مئی کو پی سی بی بھارتی بورڈ سے مذاکرات شروع کرے گا کیونکہ بھارتی بورڈ نے ہمارے ساتھ 6 سیریز کا معاہدہ کیا تھا۔ پاک بھارت سیریز نہ ہونے کا نقصان ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے سیریز کیلئے کوئی بھیک نہیں مانگ رہے بھارت کو یا تو سیریز کھیلنا ہو گی یا ہرجانہ دینا ہو گا۔
نجم سیٹھی نے کہا پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن نہ ہونے کی باتیں کی جاتی تھیں لیکن دونون ایڈیشن کامیاب رہے جبکہ پاکستان میں فائنل نہ ہونے کی باتیں کی گئیں پھر ہم نے فائنل کرایا۔
یونس خان اور مصباح الحق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ان دونوں کھلاڑیوں قومی ٹیم کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ ہبھارت سے لیگل نوٹس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی لیکن 2 سے 3 روز میں کیس پر بھارتی بورڈ سے بات چیت ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک انڈیا سیریز کا فیصلہ بالآخر آئی سی سی کی ثالثی کمیٹی ہی کرے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں