لندن:دنیا کی سب سے مہنگی برطانوی فون ساز کمپنی ورچو نے پونے چار کروڑ روپے قیمت کے حامل 8 ہینڈ سیٹ بنالئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ دنیا بھر میں مہنگے ترین فون بنانے والے کمپنی ورچو نے حال ہی میں ایک نیا فون لانچ کر دیا ہے جس کی قیمت تقریباً تین کروڑ 80 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہے۔ یہ سمارٹ فون نہیں بلکہ عام سیلولر فون ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس مہنگے ترین فون کو سگنیچر کوبرا لمیٹڈ ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے جس کے صرف 8 ہینڈ سیٹ ہی بنائے گئے ہیں۔ امریکی کرنسی میں اس کی قیمت 3 لاکھ 60 ہزار ڈالر ہے۔آن لائن بکنگ کے بعد اس فون کو صارفین تک پہنچانے کے لئے خصوصی ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا ہے۔