جلال پوربھٹیاں : جلال پوربھٹیاں کا باہمت معذور نوجوان جو آٹا پسینے والی چکی چلا کر اپنے باپ اور بچوں کا پیٹ پال رھا ھے لیکن واپڈ کے اہکاروں نے اس کا جینا حرام کر رکھا ھے ھر ماہ بل زیادہ بھیج دیتے ھیں واپڈا دفتر کے چکر لگا لگا کر تنگ آگیا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔
جلال پوربھٹیاں کا باہمت نوجوان امتیاز احمد جو ایک ٹانگ سے معذور ہونے کے باوجود اپنی معذوری کو آڑے نہ آنے دیا امتیاز احمد جو آٹا پسنے والی چکی چلا کر اپنے بوڑھے باپ اور چار بچوں کا پیٹ پال رھا ھے واپڈا اہکاروں سے تنگ آچکا ھے امتیاز احمد کا کہنا ھے کہ واپڈا اہکار اسے ہر ماہ میٹر کی ریڈنگ سے زیادہ بل بھیج دیتے ھیں جس کی وجہ سے وہ ھر ماہ دفتر کے چکر لگا لگا کر تنگ آ گیا ھے اس ماہ تو واپڈا کے اہکاروں نے یونٹ روک کر بل کریڈٹ میں بھیج دیا اگلے ماہ چونکہ عید ھے۔
مجھے زیادہ یونٹ ڈال کر بل زیادہ بھیجا جائے تاکہ میں اپنے بچوں کو عید پر کپڑے وغیرہ نہ لے کر دے سکوں اور فاکوں مروں امتیاز احمد کا کہنا ھے کہ لائن سپرٹینڈنٹ جان بوجھ کر غلط ریڈنگ ڈالتے ھیں تاکہ میں یہ کام چھوڑ دوں اس نے افسران اور وزیراعلی سے اپیل کی ھے کہ وہ نوٹس لے کر متعلقہ اہکاروں کے خلاف کاروائی کریں تاکہ میں اپنا کام جاری رکھ سکوں اور اپنے باپ اور بچوں کو روٹی روزی چلا سکوں.