لاہور: سابق مایہ ناز کرکٹر ڈین جونز اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کے حق میں بول پڑے ۔ کرکٹر شرجیل خان اور انکے وکیل شیغان اعجاز ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوئے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹر نے پی سی بی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں ڈین جونز کو گواہ کے طور پر پیش کیا جنہوں نے وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان نے چاروں بالز میرٹ پر کھیلیں۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل شیغان اعجاز نے کہا کہ آج ہماری طرف سے ڈین جونز نے وڈیو لنک کے ذریعے بیان میں بتایا کہ شرجیل خان نے چاروں بالز میرٹ پر کھیلیں، ڈین جونز کرکٹ کی ایک معتبر شخصیت ہیں اور ان کی رائے اہم ہے۔ واضح ہو گیا ہے کہ کون کس کو بکی کے ساتھ لے کر گیا، ٹریبیونل کی کارروائی سے مطمئن ہیں، کل کیس کی سماعت 2 بجے ہو گی جس میں ایک اور گواہ پیش کریں گے۔
شرجیل خان اپنی گواہی میں مایہ ناز آسٹریلوی کرکٹر کو لے آئے
لاہور: سابق مایہ ناز کرکٹر ڈین جونز اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کے حق میں بول پڑے ۔ کرکٹر شرجیل خان اور انکے وکیل شیغان اعجاز ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوئے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹر نے پی سی بی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں ڈین جونز کو گواہ کے طور پر پیش کیا جنہوں نے وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان نے چاروں بالز میرٹ پر کھیلیں۔
12:06 AM, 25 May, 2017